سردارعتیق احمد خان کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے 2 فوجی افسران کی شہادت پر افسوس کا اظہار

منگل 7 دسمبر 2021 19:13

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی افسران پائلٹ میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر زیشان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جس پرہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم شہداء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات میں بلندی عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :