اسلامی جمعیت طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف یونیورسٹی افسران و ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

منگل 7 دسمبر 2021 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی کے افسران و ملازمین نے اسلامی جمعیت کے کارکنوں کی ایڈمن بلاک میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ پنجاب یونیورسٹی کے سینئر افسران اور ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے پولیس سے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کرنے آفس سے باہر آکر کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور اعلی پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ افسران اور ملازمین دفاتر میں اپنا کام کریں غنڈہ عناصر سے انتظامیہ نمٹ لے گی۔