اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا‘ چودھری پرویزالٰہی

سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں، پنجاب حکومت مقتول کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرے‘ سری لنکن اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 19:38

اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستانی حکومت اور پوری قوم کی جانب سے سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مقتول سری لنکن شہری کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرنا چاہئے، اس مشکل وقت میں یاسین جوئیہ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کے ساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بھی یاسین جوئیہ کی جانب سے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹے کے اندر انتظامات کرنے کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :