پاکستان دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑ ارہی ہیں،قمر زمان کائرہ

طاقتور ادارے آئین و قانون کو نہیں مانیں گے تو ترقی کیسے ہو گی قانون کی حکمرانی ہی ترقی کی ضامن ہے ہم انصاف اور ترقی میں آخری نمبروں پر ہیں ہمارے خلاف کوئی سازش کرے نہ کرے ہم خود اس سازش کا حصہ ہیں سانحہ سیالکوٹ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب

منگل 7 دسمبر 2021 20:10

پاکستان دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑ ارہی ہیں،قمر زمان کائرہ
کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑ ارہی ہیں،طاقتور ادارے آئین و قانون کو نہیں مانیں گے تو ترقی کیسے ہو گی قانون کی حکمرانی ہی ترقی کی ضامن ہے ہم انصاف اور ترقی میں آخری نمبروں پر ہیں ہمارے خلاف کوئی سازش کرے نہ کرے ہم خود اس سازش کا حصہ ہیں، سانحہ سیالکوٹ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ان خیالات کاااظہار انہوں نے سابق وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قمرزمان کائرہ نے کہا محمد مطلوب انقلابی جمہوریت پسند آدمی تھاانھوں نے خطہ کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانونوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے جدوجہد کی ان کی سیاسی زندگی کا مقصد خدمت تھا آخری سانس تک وہ لوگوں کی خدمت کرتے رہے ان کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ آزاد کشمیر وپاکستان میں بڑا سیاسی خلائ پیدا ہوا ہے محمد ولید انقلابی کے ساتھ اس کا خاندان، پیپلزپارٹی کھوئی رٹہ اور پارٹی کی ساری قیادت کھڑی ہے محمد ولید انقلابی نے اگر اپنے والد مرحوم کے مشن کو جاری رکھا اور ان کے دوستوں، تعلق دار وں اور پارٹی کارکنان کو یاد رکھاتوکبھی ناکام نہیں ہوں گے آج پاکستان کی سیاست بہت خراب ہو چکی ہے ایسے وقت میں محمد مطلوب اانقلابی کی ضرورت ہے قومی مفادات اور ملک و قوم کی بات کرنے والوں کی ضرورت ہے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے حکمران آج عوام کومزید مسائل میں دھکیل رہے ہیں آج اس ملک کے ہر شہری کو برادری ازم سے باہر نکلتا ہو گا اسلام کو اس ملک سے کوئی خطرہ نہیں علمائ اکرام اپنا کردار ادا کریں نہ تقسیم کریں پاکستان دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑ ارہی ہیں سانحہ سیالکوٹ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں طاقتور ادارے آئین و قانون کو نہیں مانیں گے تو ترقی کیسے ہو گی قانون کی حکمرانی ہی ترقی کی ضامن ہے ہم انصاف اور ترقی میں آخری نمبروں پر ہیں ہمارے خلاف کوئی سازش کرے نہ کرے ہم خود اس سازش کا حصہ ہیں برداری ازم اور مسلک کی سیاست سے نکلنا ہو گا ہمیں سچائی کو سامنا کرنا ہو گا عدلیہ، عسکری، اور سیاسی قائدین و رہنما محلات میں رہ رہے ہیں عوام کا کسی کو خیال ہی نہیں دنیا کے ترقی یافتہ ملک کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو خود کو بدلنا ہو گا وادی بناہ کے لوگوں سے گزارش ہے کہ محمد ولید انقلابی کا دوسرے امیدواروں سے موزانہ کرنا اگر اہل ہوا تو ووٹ دینا نہیں تو نہ دینا صدر پاکستان پیپلز پارٹی و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محمد مطلوب انقلابی کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں محمد مطلوب انقلابی اور میں نے اکھٹے سیاست میں قدم رکھا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ وفا نبھائی محمد مطلوب انقلابی باکردار، بہترین اصولوں اور سوچ و فکر کی شخصیت تھے سیاسی وفائ اور عملی سیاست میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ وفائ نبھائی محمد مطلوب انقلابی پی پی پی ورکروں اور عوام علاقہ کے لئے ہمیشہ خدمت کا جذبہ لئے میدان میں رہے انھیں عوام کی خدمت میں اپنی جدوجہد جاری رکھی اور لوگوں کی بھرپور طریقہ سے خدمت کی محمد ولید انقلابی میں اپنے والد محترم محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی تمام خوبیوں موجود ہیں جو محمد مطلوب انقلابی کا مشن جاری رکھیں گے پارٹی اور کارکنان ان کے ساتھ ہیں محمد مطلوب انقلابی وادی بناہ کے لوگوں کے خاص محبت رکھتے تھے اسی لئے انھوں نے اپنا گھر ہی کھوئی رٹہ میں بنایا اور یہیں ان کی آخری آرام گاہ بھی موجود ہے محمد مطلوب انقلابی ایک سچے عاشق رسول تھے وفار اور کردار علامت تھے قائد حزب اختلاف چوہدری محمد لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی کیلئے پیپلز پارٹی ماں تھی اور مرتے دم تک پی پی پی کے ساتھ وفائ نبھائی پیپلز پارٹی نے ریاستی عوام کو شعور دیا ہمیشہ عوامی حقوق جنگ لڑی سیاسی پارٹیوں کے اندر سیاسی کلچر پروان چڑھانا ہو گا اداروں کے کہنے پر اپنا ضمیر فروخت نہیں کرنا چائیے سانحہ سیالکوٹ کی پرزور مذمت کرتے ہیں کوٹلی یونیورسٹی کو محمد مطلوب انقلابی مرحوم کے نام سے منسوب کیا جانا چائیے محمد مطلوب انقلابی کی آزاد کشمیر کیلئے بے شمار خدمات ہیں رہتی دنیا تک ان کی خدمت کو یاد رکھا جائے گا محمد ولید انقلابی اپنے والد مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے پارٹی ان کے ساتھ ہے انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی برسی کی تقریب سے ممبر اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی، سابق ممبر اسمبلی سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ، مشیر حکومت آزاد کشمیر مقبول گجر،ممبر اسمبلی قاسم مجید، ممبرب اسمبلی نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ، سردار عبدالشکور، شگفتہ نورین کاظمی، مرکزی نائب صدر پی پی پی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ، سابق مشیر حکومت صاحبزادہ ذوالفقار،صدر کھوئی رٹہ پریس کلب اظہر ملک، مقبول گورسی ایڈووکیٹ، سابق وزیر شازیہ اکبر چوہدری، سابق چیئرمین ایم ڈے اے میرپور اعجاز رضا ایڈووکیٹ، پرویز اکبر ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، رفیق شاہین، سردار ظفر، میڈم نور صابر ایڈووکیٹ، جابر شاد ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریب میں پاکستان و آزاد کشمیر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیت نے شرکت کی محمد مطلوب انقلابی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی پھول کی چادر چڑھائی اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی برسی کی تقریب کی صدارت ماسٹر محمد محبوب نے کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی کوٹلی شفیق کلماروی نے انجام دئیے تقریب کے آخر میں محمد ولید انقلابی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی مرحوم کے مشن کو جاری رکھوں گا پارٹی کے کارکنان اور والد کے دوستوں احباب کے ساتھ وفا نبھاؤں گا انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔