ایف آئی اے کی جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پربڑی کارروائی

نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت9ملکی و غیرملکی باشندے گرفتار کرلیے

منگل 7 دسمبر 2021 22:33

ایف آئی اے کی جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پربڑی کارروائی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پربڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت9ملکی و غیرملکی باشندے گرفتار کرلیے ہیں،گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہاانسداد انسانی سملنگ سیل ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت غیر ملکی باشندے گرفتار کیا ہے ،جس میں چار افغان باشندے جبکہ 4 پاکستانی شامل ہیں،ملزمان جعل سازی سے پہلے شناختی کارڈ پھر پاسپورٹ بناتے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں میں دو کا تعلق پاسپورٹ جبکہ دو کا تعلق نادرا سے ہے،اور اس پر ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے لله*گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں،دوسری جانب گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کو ائیر پورٹ جبکہ سرکاری افسران کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں سے کرزائی،شاہ زیب،جاوید گل ،عاطف اور سرکاری افسران میں سے انجم پرویز،عمیرمحمود،یوسف خان اور تنویر الطاف شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش تمام نیٹ ورک کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے اور جعلی بنائے جانیوالے پاسپورٹ اور شناختی کاررڈ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھار ی رقم لیکر جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنا کر دیا کرتے تھے جس سے وہ پاکستان فیملی ٹری میں شامل کر لیے جاتے تھے ،اور یوں اب تک ان ملزمان میں 5 افغانی اور 4 پاکستانی آفسر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :