ماڈل ٹائون بخشی خانہ سے فرار ہونے والے مزید 6 ملزمان گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 22:45

ماڈل ٹائون بخشی خانہ سے فرار ہونے والے مزید 6 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) تھانہ نصیرآباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹائون کچہری کے بخشی خانہ سے فرار ہونے والے ملزمان میں سے 6 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں احمد علی، حیدر علی، فضل مسیح سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماڈل ٹائون کچہری کے بخشی خانے سے بخشی خانے کی دیوار توڑ کر مجموعی طور پر 11 ملزمان فرار ہوئے تھے جن کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :