عوام نے مجھے کبھی سیاسی میدان میں دھوکہ نہیں دیا ،ان کی خدمت میرا فرض ہے ،مشتاق حسین

سیاچن سکردو روڈ کو گلگت سکردو روڈ سے بھی بہترین بنائیں گے ،گا نچھے کو بہترین ٹورازم حب اور مثالی ضلع بناکر دم لیں گے،میڈیا سے گفتگو

منگل 7 دسمبر 2021 23:18

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے کہا ہے کہ عوام نے مجھے کبھی سیاسی میدان میں دھوکہ نہیں دیا ان کی خدمت میرا فرض ہے ،سیاچن سکردو روڈ کو گلگت سکردو روڈ سے بھی بہترین بنائیں گے ،گا نچھے کو بہترین ٹورازم حب اور مثالی ضلع بناکر دم لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین نے کہا کہ جی بی اسمبلی کا ممبر اور صوبائی وزیر بننے سے پہلے یونین کونسل میں دو دفعہ اور ڈسڑکٹ کونسل میں دو دفعہ منتخب ہوا ہوں اور اللہ کے فضل وکرم سے دس سال یونین کونسل کا اور دس سال ڈسڑکٹ کونسل کا وائس چیئرمین رہا ہوں عوام کی خدمت عبادت سجھ کر کرنے کی وجہ سے عوام میرے ساتھ شروع سے تھے آج بھی ہیں اور انشااللہ آئندہ بھی رہیںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میگا پاور پراجیکٹ سمیت سیاچن سکردو روڈ کو اپنے پانچ سالہ اقتدار میں ہی پورا کرکے گانچھے میں ترقی کا نیا سفر شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاچن سکردو روڈ کو گلگت سکردو روڈ سے بھی بہترین طریقے سے بنائیں گے اس کے علاوہ وادی کھرکوہ,بلغارکرلیس،کوروکونیس اور تھلے تک روڈ اور ڈوغنی سے سیلنگ پل تک جدید طرز کے مطابق روڈ بناکر سیاحت کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع گا نچھے کو انشااللہ اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بہترین ٹورازم حب اور مثالی ضلع بناکر دم لیں گے۔