کوئٹہ ،کرسمس کا تہوارضرورت مندوں کا خیال رکھنے اور دوسروں کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے ،رہنما جموری وطن پارٹی اقلیتی ونگ

منگل 7 دسمبر 2021 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) جموری وطن پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کرسمس کا تہوارضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہے اور دوسروں کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے حضرت عیسی علیہ اسلام کی تعلیمات کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ فلاح کے کاموں کو عام کیا جائے ان خیالات کا اظہار جے ڈیلو پی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما آصف مسیح پاسٹر اکرم امداد مسسز ریحانہ اور دیگر نے کرسمس کی آمد کے موقع پر مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کے افراد میں راشن ۔

(جاری ہے)

نقدی اور دیگر تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر کیا مسیحی رہنماں کا کہنا تھا کہ کرمس قربانی کی تاریخ رقم کرنے کا تہوار ہے تمام صاحب حیثیت افراد کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ وہ خوشیوں کو ایسے افراد کو بھی شامل کریں جو نئے کپڑے ۔جوتے یا اس بڑے دن کا اہتمام کرنے کیلئے پکوان تیار کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ احترام انسانیت ہی سب سے بڑھ کر نیکی ہے معاشرے میں اس آگاہی کو عام کرنے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :