پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کالعدم داعش کے اسلحہ،2 ہزارہینڈگرنیڈز سمیت2 دہشتگرد گرفتار، دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہے تھے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 دسمبر 2021 20:42

پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر2021ء) پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، سی ٹی ڈی نے کالعدم داعش کے اسلحہ 2 ہزار ہینڈ گرنیڈ سمیت دو دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں، دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ابتک نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے دو دہشتگرد گرفتار کررلیے ہیں، بتایا گیا ہے کہ گرفتارکیے گئے د ہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہے تھے،سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں سے اسلحہ اور 2 ہزارہینڈ گرنیڈ برآمد کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی ٹی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چند دہشتگرد عناصر شہر اور گردونواح میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ایک دہشتگرد کا تعلق لنڈی کوتل اور دوسرے کا افغانستان سے ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف پشاور سی ٹی ڈی تھانہ میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔