دکی،قومی ووٹر ڈے کی مناسبت سے سیمینار کاانعقاد

منگل 7 دسمبر 2021 23:51

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) قومی ووٹر ڈے کیچ مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ہال میں اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے زیرصدارت سیمینار کاانعقاد اور عوام میں شعور آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کیذ گیا۔سیمینار میں سیاسی جماعتوں کے نمائیندوں سماجی راہنماوں اساتذہ کرام اور صحافیوں نے شرکت کی۔سیمینار میں ووٹ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اور شرکا نے اپنی تجاویز اور شکایت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔سیمنار سے اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ، ضلعی الیکشن کمشنر صادق خان مندوخیل ،ملک کلیم اللہ ترین،سابق چئیرمین محمدرسول ناصر عبیدخان ترین ودیگر نیکہاکہ پاکستان ووٹ کیذریعے عوامی نمائیندے منتخب ہوکر ایوانوں میں چلے جاتے ہیں اورعوام کے مسائل حل اور قانون سازی کرتیہیں انہوں نے کہاکہ ووٹ کی اہمیت افادیت سے انکار ممکن نہیں معاشرے میں ووٹ اور ووٹرز کااہمیت ہوتاہے اور ووٹرز ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کیلئے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہی کوشش رہاہے کہ ووٹرز کو اہمیت دے کر انکے مسائل انکے دہلیز پر حل ہوں انہوں نے کہاکہ ہم ووٹ سے ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔7دسمبر ووٹرز کاقومی دن ہے انتخابی فہرستوں کاتصدیقی عمل اور نئے ووٹوں کی اندراج کاسلسلہ جاری ہے جو 7نومبر سے شروع ہوچکا ہے۔جن ووٹرز کے نام دوسرے علاقوں میں درج ہیں وہ اپناووٹ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ پر منتقل کرائیں اور جن کا ووٹ الیکٹرول لسٹ میں درج نہیں ہے۔وہ اپنااندراج یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ 8300 پر اپنا قومی ووٹ معلوم کرکے غلط اندارج کی صورت میں درستگی کرسکیں