پیپلزپارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی،آصف زرداری
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 7 دسمبر 2021 21:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔یاد رہے گزشتہ روز آصف زرداری نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے۔
پاکستان آج بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہوا ہے، پاکستان کیلئے لڑیں ، پاکستان کو بچائیں گے اور پاکستان کو کامیاب ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو الیکشن کروائے گئے اور دھاندلی سے الیکشن جیت لیے گئے، کل جس حلقے میں الیکشن ہوا، یہ 77ء کے بعد میاں صاحب حلقے بناتے رہے،جب یہ حلقہ تھوڑا بڑا تھا محترمہ بی بی شہید بھی اس حلقے سے الیکشن جیتی تھیں، پنجاب میں حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کے خلاف بنائی گئیں۔ لیکن میاں صاحب نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنے حساب سے گلیاں محلے، برادری کو دیکھ کر حلقہ بندیاں بنا لیں، ہم ان سے لڑیں گے اور حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، اس لیے کہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہے، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.