دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں 3 پاکستانی خواتین کے نام بھی شامل

با اثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی، عابیہ اکرم اور لیلیٰ حیدری کے نام شامل ہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 8 دسمبر 2021 00:35

دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں 3 پاکستانی خواتین کے نام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2021ء) دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں 3 پاکستانی خواتین کے نام بھی شامل۔ با اثر خواتین کی فہرست میں پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی، عابیہ اکرم اور لیلیٰ حیدری کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں تین پاکستانی خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے 2021ء کے لیے دنیا بھر کی 100 متاثر کن اور بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔اس سال 100 خواتین میں ایسی شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا جا رہا ہے جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور زندگی کی دوبارہ سے شروعات کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ خواتین ہمارے معاشرے، ہماری ثقافت اور ہماری دنیا کو نئے سرے سے بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں شامل خواتین میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہے۔ امن کا نوبل انعام جیتنے والی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے لیے سرگرم پاکستانی سماجی کارکن اور اقوامِ متحدہ کی سفیر براِئے امن ہیں۔ وہ 11 برس کی عمر سے خواتین کو تعلیم کے حصول کا حق دینے کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

وہ پاکستان سے دولتِ مشترکہ کے کامن ویلتھ ینگ ڈس ایبلڈ فورم کے لیے نامزد کی جانے والی پہلی رابطہ کار ہیں۔ ملالہ کے علاوہ عابیہ اکرم نیشنل فورم آف ویمن ود ڈس ایبلٹی کی بانی ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوقِ و نشو و نمائے معذورین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ جسمانی معذوری کو 2030ء میں پائیدار ترقی اور اجتماعی پیشرفت کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل کروانے کے سلسلے میں بھی کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کی خواتین میں تیسرا نام لیلیٰ حیدری کا ہے جو سینکڑوں دکھی انسانوں کی خدمت کر چکی ہیں۔