Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور

عبدالعلیم خان کا استعفیٰ قائم مقام گورنر پنجاب نے منظور کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد استعفیٰ قائم مقام گورنر پنجاب کو بھیجا گیا تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 8 دسمبر 2021 00:22

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 دسمبر2021ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور۔ عبدالعلیم خان کا استعفیٰ قائم مقام گورنر پنجاب نے منظور کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد استعفیٰ قائم مقام گورنر پنجاب کو بھیجا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بھیجا گیا تھا جہاں گورنر نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر صوبائی خوراک علیم خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران بطور وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے علیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت سے استعفے کی وجوہات سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے اعتماد میں لیا تھا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد سینئر وزیر پنجاب کے عہدے اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا ان کے لیے مشکل ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ منظور ہونے پرکہا کہ وزیر اعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری گزارشات کو غور سے سنا اور مجھے مستعفی ہونے کی اجازت دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات