حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کرلی

اداکارہ حبا بخاری نے پیا گھر سدھارنے کی جانب پہلا قدم اٴْٹھا لیا ‘جلد شادی کا امکان

بدھ 8 دسمبر 2021 12:04

حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان کی خوبرو اٴْبھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔ متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری نے بھی پیا گھر سدھارنے کی جانب پہلا قدم اٴْٹھا لیا ہے۔حبا بخاری نے اداکار آریز احمد سے لمبے عرصے تک تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاو?نٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں حبا بخاری سے شادی کرنے کا بھی پوچھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا جًلد ہی شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔دوسری جانب انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لیے بسم اللّٰہ، چلو ہمیں ایک دوسرے کے لیے گھر بننے دو ۔

متعلقہ عنوان :