کترینہ اور وکی کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے
بدھ 8 دسمبر 2021 12:04
(جاری ہے)
اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔
پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد کیف کے گھر پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کی والدہ کا نام سوزین ٹرکواٹ ہے جو پیشے سے وکیل ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ کترینہ کیف کے بچپن کے دنوں میں ہی ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والد انہیں چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے جبکہ تمام بھائی بہنوں کو ان کی والدہ نے پالا تھا۔ کترینہ کیف کی تین بڑی بہنیں اور تین چھوٹی بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ بہنوں میں ایزابیل کیف بھی اداکارہ ہیں۔ خیال رہے کہ 2003 کے بعد سے اب تک کترینہ کیف اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جہاں انہوں نے ویلکم، سرکار، پارٹنر، ریس، سنگ اس کنگ اور نمستے لندن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.