Live Updates

پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا ’میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں‘

سیالکوٹ فیکٹری کے لوگوں نے دردناک بات بتائی کہ پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا میں مسلمان ہو جاتا ہوں،کلمہ پڑھ لیتا ہوں مجھے چھوڑ دو۔سینئر صحافی محمد مالک کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 دسمبر 2021 12:01

پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا ’میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں‘
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 نومبر 2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ میری فیکٹری کے کچھ لوگوں سے بات ہوئی،انہوں نے بہت خوفناک اور دردناک بات بتائی اور کہا کہ پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں،اسلام قبول کر لیتا ہوں میری جان چھوڑ دیں۔لیکن کسی نے ان کی بات نہ سنی۔محمد مالک نے وزیر دفاع پرویز خٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وزراء کی سوچ نہیں بدل سکتے۔

ہمارے وزراء کی یہ سوچ ہے کہ ’ایسا ہوتا ہے‘۔کیا وزیراعظم عمران خان کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر پرویز خٹک کو عہدے سے نہیں ہٹا دینا چاہئے۔انہوں نے سوال کیا کہ قوم کا ذہن تو بعد میں بدلے گا کیا وزیراعظم اپنا وزیر پہلے بدلیں گے۔
وزراء کی جانب سے قتل و غارت کو کہا جا رہا ہے کہ بچے جذباتی ہوتے ہیں ایسا ہو جاتا ہے، اب ریاست کو پالیسی واضح کرنا پڑے گی کہ ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

محمد مالک نے مزید کہا کہ یہ صرف میرا آپکا اور عمران خان کا مسئلہ نہیں ہے یہ ملک کی بقا کا معاملہ ہے ۔ مذہبی انتہا پسندی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔اس کو ڈیل کیسے کرنا ہے یہ اب وزیراعظم کو کرکے دکھانا ہو گا۔
۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچ گئی ہے ۔

۔ پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا تھا۔ سری لنکن فیکٹری مینجرپریانتھا کمارا کی میت کو مکمل احترام اور اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، صوبائی وزیر انسانی حقوق ، وزارت خارجہ ، محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات