کویتی حکومت کا اہم فیصلہ‘ غیرملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لینا مزید مشکل ہوگیا

ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تنخواہ کی شرط پوری نہ ہونے کی صورت میں لائسنس واپس لے لیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 دسمبر 2021 12:10

کویتی حکومت کا اہم فیصلہ‘ غیرملکیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لینا مزید ..
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ ترین اخبار ۔ 08 دسمبر 2021ء ) ٍ خلیجی ملک کویت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور تنخواہ کی شرط پوری نہ ہونے کی صورت میں لائسنس واپس لے لیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں موجود تارکین وطن کو دیے گئے ڈرائیونگ لائسنسوں کی چھان بین کی جائے گی ، اس دوران غیرملکیوں کو دیے گئے لائسنسوں کے تمام ڈیٹا کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارتی فیصلوں کی روشنی میں تنخواہ اور ان کی اہلیت یا تنخواہ کی شرط پر تنظیمی فیصلے میں دیے گئے استثنیٰ پر عمل درآمد کو یقینی بنائا جائے گا۔

الانباء اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کہ نئی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کا مقصد ایسے تمام غیر ملکیوں سے لائسنس واپس لینا ہے جنہوں نے فیصلے کی شرائط میں سے ایک کی کمی کی صورت میں انہیں حاصل کیا لیکن اب تنخواہ کی شرط پوری نہ ہونے کی صورت میں لائسنس واپس لے لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ایک غیرملکی جو اکاؤنٹنٹ اور ڈرائیور ہیے جس نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا کیوں کہ اس اکاؤنٹنٹ نے 600 دینار کی تنخواہ اور یونیورسٹی کی اہلیت کے ساتھ کام کرنا تھا لیکن اس نے 400 دینار کی تنخواہ کے ساتھ دوسری نوکری شروع کردی اب اس کا لائسنسن واپس لیا جائے گا۔

اسی طرح ایک میڈیا پرسن نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تو اس وقت تنخواہ کی شرط واضح نہیں تھی اور اسے استثنیٰ دیا گیا لیکن بعد میں وہ میڈیا سے الگ شعبے میں چلا گیا ، اس لیے اس سے بھی ڈرائیونگ لائسنس لے لیا جائے گا کیوں کہ کویت میں جب لائسنسوں کی تجدید کی جاتی ہے تو اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ وہ شرائط پر پورا اترتے ہوں ، جب شرائط کی تجدید نہیں ہوتی تو ان کے لائسنس کی تجدید بھی نہیں کی جاتی۔