روس میں شدید سردی، 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ،روسی محکمہ موسمیات

بدھ 8 دسمبر 2021 12:35

روس میں شدید سردی، 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

روس کے شمالی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا جو کہ 1893 میں اسی دن کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔روس کے محکمہ موسمیات کے ماہر نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں 21 ویں صدی میں دو مرتبہ 14 جولائی 2015 اور 3 جنوری 2002 کو سرد موسم کے ریکارڈ ٹوٹے تھے۔

متعلقہ عنوان :