عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں اوپنر کو گرائونڈ میں موجود بلی کو چاول ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 دسمبر 2021 12:36

عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 دسمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز عابد علی کی ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ۔ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے‘۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کے وقفے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ سے باہر موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے انہیں کھا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو چند ہی منٹوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ لائکس اور سیکڑوں مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔