کیپٹن (ر )صفدر اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازعہ کیس،سپریم کورٹ کا ایبٹ آباد کی متعلقہ عدالتوں کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم

بدھ 8 دسمبر 2021 14:16

کیپٹن (ر )صفدر اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سپریم کورٹ نے کیپٹن (ر )صفدر اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان زمین کے تنازعہ کیس میں ایبٹ آباد کی متعلقہ عدالتوں کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔بدھ کوجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے ضمانت قبل از گرفتاری اور ایف آئی آر کے خاتمے کے مقدمات ایبٹ آباد سیشن کورٹ منتقل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ مانسہرہ میں جج کی عدالت کے باہر ایک ہزار لوگوں کا مجمع کھڑا کر کے جج سے دباو میں فیصلہ لینا کیا مناسب بات ہی ،ہمارے معاشرے میں لوگ انصاف کے نظام کو اپنے ہاتھوں میں لے لیتے ہیں، آپ کو علم ہے منڈی بہاوالدین میں جج کے ساتھ کیا ہوا کیا ایسے واقعات پر صرف عدلیہ ایکشن لی ،ریاست کی پھر کیا ذمہ داری ہی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہماری طرف سے مقدمہ مانسہرہ کے علاوہ جہاں مرضی منتقل کر دیں کوئی مسئلہ نہیں۔یاد رہے کہ سجاد افضل نے پشاور ہائیکورٹ کے مقدمہ منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا