نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خورد برد ریفرنس ،ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

بدھ 8 دسمبر 2021 14:22

نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خورد برد ریفرنس ،ملزم کے بینک اکاؤنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خرد برد سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ بدھ کودور ان سماعت نیاز علی شیخ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔معاون وکیل نے کہاکہ نیاز علی شیخ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں نہیں پیش ہو سکیں گے، عدالت نے شریک ملزم آغا واصف عباس کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سٹیٹ بینک سے طلب کر لیے۔

نیب کی جانب سے ملزم آغا واصف کی پراپرٹی کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں ۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم آغا واصف عباس کی متعلقہ اتھارٹیز کی معلومات کے مطابق کوئی پراپرٹی نہیں، حماد کمال تفتیشی افسر نے کہاکہ پراپرٹی کی لسٹ آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے کہاکہ تمام اتھارٹیز کی جانب سے جواب آگئے ہیں اور کہا گیا کوئی پراپرٹی نہیں۔ عدالت نے کہاکہ آپ نے کہاں سے کس کس سے تفصیلات مانگی ہیں، کیا شناختی کارڈ کے ذریعے تفصیلات نکلوائیں ہیں۔تفتیشی افسر نے کہاکہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نادرا، اور دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلات مانگی تھیں، عدالت نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی ۔