شہر کی فضا زہریلی، لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

بدھ 8 دسمبر 2021 14:29

شہر کی فضا زہریلی، لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 224 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، چینی شہر ووہان آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جبکہ دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151سی200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :