فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں‘ صدر چیمبر آف کامرس
بدھ 8 دسمبر 2021 14:37
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے نرخوں کو مسترد کر کے ایف بی آر کو از سر نو اِن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیری اربن ڈویلپمنٹ پلان کے ہوتے ہوئے نئے ماسٹر پلان کی قطعاً ضرورت نہ تھی مگر ایف ڈی اے نے اس پلان کو مزید بہتر بنانے کی بجائے عثمانی اینڈ کمپنی کو 2035ء تک کیلئے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا ٹھیکہ دے دیا جس نے کراچی میں بیٹھ کے اور گوگل میپ کے ذریعے انتہائی غیر حقیقی پلان تیار کر لیا۔ تاہم فیصل آباد چیمبر کی بروقت مداخلت کی وجہ سے یہ ماسٹرپلان تاحال زیر التواء ہے مگراس کمپنی کو 70سے 80فیصد تک کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2022-23میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار یہاں صنعتیں قائم کر رہے ہیں جبکہ مجوزہ ماسٹر پلان نئے صنعتی، تجارتی اور کاروباری تقاضوں سے بھی متصادم ہے جس کی از سر نو تشکیل کیلئے چیمبر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ظفر اقبال سندھو نے کہا کہ ایف بی آر نے بلا سوچے سمجھے جائیدادوں کی قیمت میں کئی گنا تک اضافہ کر دیا ہے جس سے عام اور چھوٹا آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان میں اس اضافہ نے لوگوں کیلئے مزید پریشانیاں پیدا کر دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی ریٹ کے تعین کے سلسلہ میں بھی رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ شعبہ کو تحفظات تھے مگر انہوں نے اس کو قبول کر لیا تھا جبکہ ایف بی آر کے نئے ریٹوں کے ذریعے بیورو کریسی اور ایف بی آر نے دراصل حکومت کو ناکام کرنے اور عمران خان کیلئے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف فیصل آباد چیمبر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس نے اس پورے شعبہ کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.