Live Updates

ملکی ترقی میں معیشت اہم کردار ادا کرتی ہے زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن

بدھ 8 دسمبر 2021 14:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی اسسٹنٹ کمشنر علیزا ریحان نے کہاکہ ملکی ترقی میں معیشت اہم کردار ادا کرتی ہے زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے سرگودھا کنو سمیت دیگر ترشادہ پھلوں کے حوالہ سے بہترین ضلع ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرگودھا سے برآمد کیا جانیوالا کنو دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے اور اس کی مد میں ملک کو سالانہ 5.1ملین کی آمدن ہوتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے مٹیلہ کنو فیکٹری کا دورہ کر کے ورکرز اور دیگر لوگوں کو کورونا ویکسیئن لگوانے کے اقدام کو سراہا اور وہاں پر میڈیکل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کورونا وائرس سے وہ آگاہی حاصل نہیں ہے جو ایک عام شہری کو ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے راہنما انصر اقبال ہرل نے کہا کہ تمام ورکرز اور لوگوں کو کورونا ویکسیئن لگوانے کا جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اس دورہ میں اسسٹنٹ کمشنر علیزا ریحان کو کنو فیکٹریوں کے حوالہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انصر اقبال ہرل نے بتایا کہ کنو فیکٹری مالکان لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں مگر انہیں وہ بنیادی سہولتیں میسر نہیں جو کسی ٹیکس گزار کو حاصل ہونی چاہیئے تمام کنو فیکٹری مالکان حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں مگر انہیں اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے جو کسی طرح مناسب نہیں ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر علیزا ریحان نے فیکٹری انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ کنو فیکٹری مالکان کے تحفظات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو آگاہ کرینگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات