سرگودھا ثانوی تعلیمی بورڈ نے فرسٹ ایئرکی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 8 دسمبر 2021 14:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء)سرگودھا ثانوی تعلیمی بورڈ نے فرسٹ ایئرکی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا۔زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر) کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق فرسٹ ایئر کیلئے طلبائ و طالبات کی رجسٹریشن بغیر لیٹ فیس 15دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ لیٹ فیس 500روپے کیساتھ رجسٹریشن فیس 16دسمبر سے 30دسمبر تک کروائی جاسکے گی۔بورڈ کی طرف سے تمام طلباو طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن متعلقہ تاریخوں میں کروالیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔