پنجاب کی زرعی اراضی کو ہائوسنگ سکیموں میں منتقل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

بدھ 8 دسمبر 2021 14:47

پنجاب کی زرعی اراضی کو ہائوسنگ سکیموں میں منتقل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پنجاب کی زرعی اراضی کو ہائوسنگ سکیموں میں منتقل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئیتحریک التوا کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب میں زرعی اراضی کو ہاوسنگ سوسائٹیز میں منتقل کرنے کی فیس میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے لینڈ یوزر رولز میں ترمیم ہے بعد محکمہ بلدیات نے بھی ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت نے اس فیصلے سے زرعی اراضی کو ہاوسنگ سوسائٹیز میں منتقل کرنے کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔پنجاب پاکستان کی زرعی ضروریات کا 67 فیصد پیدا کرتا ہے۔پنجاب کا 20 فیصد رقبہ پہلے ہی ہاوسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہوچکا ہے۔حکومت کے اس فیصلے سے پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی خدشات بڑھ جائیں گے۔فوڈ آئیٹمز کی درآمد پر بھی خطیر رقم خرچ ہوگی۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔