وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاززہری

بدھ 8 دسمبر 2021 15:27

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس    بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) سینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  بلوچستان عبدالقدو س بزنجو کی قیادت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، بلوچستان میں بے روزگاری کا مسئلہ زیادہ ہے اور عوام کو با عزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے جو مثبت تبدیلی آئی ،اس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ۔ عوامی حمایت کا جو قرض بی اے پی کے نمائندوں اور اتحادیوں پر ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کر کے اسے ادا کریں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات اور روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوں جس کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں ان وسائل کو ضائع کیا گیا اور ان سے استفادہ   نہیں کیا جاسکا ۔ان وسائل کو بہتر طور پر استعمال کر کے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ، روزگار ، تعلیم ، صحت جیسے شعبوں میں درپیش مشکلات سے چھٹکارا دلایا جاسکتا تھا۔اس کے برعکس ان وسائل پر موجودہ حکومت نے بھرپور توجہ دی اوردستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :