عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

بدھ 8 دسمبر 2021 16:16

عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کورٹ میں پیش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نئے نیب آردیننس کے تناظر میں اس درخواست کو مزید نہیں سن سکتے۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے قائم علی شاہ کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہے دس روز میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ چاہیں تو درخواست ضمانت واپس لے لیں مزئد مہلت نہیں دے سکتے۔

راج علی واحد ایڈوکیٹ مے موقف دیا کہ شرجیل میمن کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہوگی۔ واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے نیب کورٹ میں پیش ہونے کیکئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔ شرجیل میمن کے وکیل کے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گریڈ 17 کے 40 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔قائم علی شاہ نے بطور وزیر اعلی 2012 میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔