امریکا کی طرف سے نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی کا انعقاد دنیا کے دیگر ممالک پر دباؤ ڈالنے کا بہانہ ہے، سری لنکا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن

بدھ 8 دسمبر 2021 15:30

امریکا کی طرف سے نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی    کا انعقاد دنیا کے دیگر ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) سری لنکا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن تنظیم     (ایس ایل سی ایف اے)نے کہا ہے کہ  امریکا کی طرف سے نام نہاد سمٹ فار ڈیموکریسی    کا انعقاد دنیا کے دیگر   ممالک پر دباؤ ڈالنے  کا بہانہ ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایل سی ایف اے کے صدر آنندا گونٹی لیکے  نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو شروع ہونے والی سربراہی کانفرنس سری لنکا اور چین دونوں کو  بین الاقوامی سطح پر  بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔

  انہوں نے کہاکہ ا مریکا   اور اس کے اتحادیوں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ امریکا   نے  ان اقدار کوملکوں میں بیرونی مداخلت کو   جواز فراہم کرنے، جمہوری طور پر منتخب رہنماؤں  کا تختہ الٹنے   اور لاکھوں لوگوں کو مصائب و آلام میں مبتلا کرنے کے لیے استعمال کیا  ہے ۔