سیالکوٹ،پولیس کی کارروائی، 3افراد گرفتار،چرس و شراب برآمد

بدھ 8 دسمبر 2021 15:30

سیالکوٹ،پولیس  کی کارروائی، 3افراد گرفتار،چرس و شراب برآمد
سیالکوٹ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) :سیالکوٹ پولیس نے3افراد کو گرفتار کر کے  سوا کلو چرس اور 10لیٹر  شراب برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس  کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ اوٹھیاں سے پولیس نے دوران تلاشی  نجیب اللہ سے ایک کلو150گرام چرس   اور تھانہ بیگوالہ کے علاقہ پٹری نہر الے والی اور پکی گڑھی سے مزمل حسین اور رضوان سے 5،5لیٹر  شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف  مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :