ڈویژن کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے،کمشنر ملتان

بدھ 8 دسمبر 2021 15:39

ڈویژن کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے ڈویژن کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور 710 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز 32 مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس افسران کے وفد سے  اپنے آفس آمد کے موقع پر کیا۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا آپ اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری اور جاں فشانی سے کام کریں۔

انہوں نے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں بارے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری جارہی ہے اور اس وقت 710 ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہا ہے۔اس موقع پرڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی خدمات کے اعتراف کیلئے عملی اقدام کر رہی ہے کیونکہ یہ ہی افراد معاشرے کی بہترین انداز سے عکاسی اور رہنمائی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے احساس بازار کا قیام مستحق افرد کی مدد کیلئے بہترین کاوش ہے اس کے علاوہ شہر کی تزین و آرائش پر اور دیگر منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور 5اہم چوکوں کی اپ گریڈیشن،داخلی خارجی راستوں کی سجاوٹ کا کام جاری ہے۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں بھی باتھ رومز کی اپ گریڈیشن، سڑکوں پناہ گاہ کی تعمیر جاری ہے۔وفد سے ملاقات میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز ترقیاتی محکموں کے افسران موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :