ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا سکول کےبچوں کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے خصوصی لیکچر

بدھ 8 دسمبر 2021 15:43

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے   نجی سکول کے بچوں کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے خصوصی لیکچر دیا گیا۔ ایبٹ آباد کے نجی سکولوں و کالجوں کے طلبہ و طلبات کوروڈ سیفٹی سے آگائی کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کیاحکامات پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ایبٹ آباد کی جانب سے بدھ کے روز ایبٹ آباد میں قائمنجی سکول میں خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جہاں سکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ سکول کے اساتذہ نے  بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی سیدفاروق شاہ کی سربراہی میں انسپکٹر ذوالفقارعلی نے بچوں کو روڈ پر سائیکل چلانے، دوران موٹر سائیکل ڈرائیونگ ہیلمنٹ کے استعمال کے فوائد اور نہ پہننے کے نقصانات، سیٹ بیلٹ، روڈ پر پیدل چلنے، روڈ کراس کرنے، گاڑی یا بائیک چلانے وقت ممنوع چیزوں اور کرونا ویکسینیشن اور ایس او پیز  کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا۔لیکچر کے بعدطلبہ کے لیے سوالات کا سیشن رکھا گیا جہاں طلبہ و طلبات کی طرف سے روڈسیفٹی کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور انہیں انکے سوال کے مطابق جوابات دیے گئے۔آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا شکریہ ادا کیا گیا۔