معاشرے میں بد عنوانیوں کیخلاف آگاہی کے حوالے سے ہر سال تقریبات کے انعقاد پر نیب اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال

بدھ 8 دسمبر 2021 15:44

معاشرے میں بد عنوانیوں کیخلاف آگاہی کے حوالے سے  ہر سال تقریبات کے انعقاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے میں بد عنوانیوں کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے نیب ہر سال تقریبات کا انعقاد کرتا ہے اورایسی شاندار تقریبات کے انعقاد پر نیب اور اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔  الحمرا ہال میں قومی احتساب بیورو لاہور کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دینی تعلیمات سے دوری اور بچوں کی  درست تربیت کے بغیر معاشرے میں ٹھہراو  ناممکن ہے  اور حضور پاک کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر زندگیوں میں ٹھہرا ئولایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے زندگی گزارنے کے ضابطے واضح کر دیئے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاشرے کی اخلاقی پستی کا یہ حال ہے کہ کرپشن میں پکڑے جانے والوں پر منوں پھول نچھاور کیے جاتے ہیں، کرپشن کا الزام لگے تو شرمندگی کی بجائے فخر محسوس کیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک سے خرابیوں کو دور کرنے کے لئے  ہم سب کو مل  کام کرنا ہو گا۔صوبائی وزیر نے نیب کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی۔تقریب میں صوبائی وزرا، نیب کے ڈائریکٹرز، طلبا وطالبات، والدین اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :