بنگلادیش، طالبعلم کے قتل کے جرم میں 20 ملزمان کو سزائے موت

بدھ 8 دسمبر 2021 16:47

بنگلادیش، طالبعلم کے قتل کے جرم میں 20 ملزمان کو سزائے موت
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بنگلا دیش میں طالبعلم کے قتل کے جرم میں 20 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان کو سوشل میڈیا پر حکومت کیخلاف تنقید کرنے والے طالبعلم کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

طالبعلم ابرار فہد کے قتل کے الزام میں 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 2019 میں طالبعلم کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلبا نے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :