سعودی ولی عہد کے لیے امارات کا اعلی ترین سول اعزاز

امارات کے صدرشیخ خلیفہ کی طرف سے اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے اعلی سویلین اعزاز پیش کیا

بدھ 8 دسمبر 2021 16:47

سعودی ولی عہد کے لیے امارات کا اعلی ترین سول اعزاز
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو متحدہ عرب امارات کے سب سے اعلی سویلین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید کی طرف سے امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے انہیں اعلی سویلین اعزاز پیش کیا۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز حکومتی فرمانرواں، صدور اور ریاست کے سربراہوں کو تاریخی اور دو طرفہ بہترین تعلقات کے ضمن میں خیر سگالی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں منگل کو سلطنت عمان سے ابو ظبی پہنچے۔ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید نے قصر الوطن میں مذاکرات کیے۔