ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 13دسمبر سے 18دسمبر تک اسلام آبادٹینس کمپلیکس میں کھیلی جائیگی

بدھ 8 دسمبر 2021 19:41

ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 13دسمبر سے 18دسمبر تک اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ 13دسمبر سے 18دسمبر تک اسلام آبادٹینس کمپلیکس ،اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں تقریباً200سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کرینگے،اس ایونٹ کی مجوعی انعامی رقم 10لاکھ روپے ہے۔اس ایونٹ میں 10مختلف کیٹیگری کے میچز ہونگے جس میں مینز سنگلز،لیڈیز سنگلز،بوائزانڈر۔

18،گرلز انڈر۔18،بوائز انڈر۔14،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔10،ویٹرن45سال سے زائد اور ویٹرن 60سال سے زائد شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار سنیٹر تاج حیدر،سنیٹر فرحت اللہ بابر،سنیٹر پلوشہ خان،سید سبط الحیدر بخاری اور فضل سبحان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سنیٹر تاج حیدر نے کہا کہ یہ ساتواں ایڈیشن ہے۔

(جاری ہے)

2018میں 28ممالک کے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں انڈیا کے کھلاڑی بھی شامل تھے،بعدازاں کورونا کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کا سلسلہ رک گیا۔

تین بین الاقوامی ایونٹس منعقد کروا چکے ہیں۔اس ایونٹ کو سندھ حکومت سپانسر کر رہی ہے۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے 40لاکھ روپے کے فنڈزکی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ قبل بینظیر بھٹو شہید ٹینس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیاجس میں 11بال پکرز بچوں کو تربیت دے رہے ہیں۔غریب اور متوسط بچوں کو اس کھیل کا حصہ بنانے کیلئے دوردراز کے علاقوں میں بھی ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کرینگے۔

مزمل مرتضٰی مسلسل تین ٹورنامنٹ جیت چکا ہے ،اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔اس ٹورنامنٹ کو انٹرنیشنل ریفری عادل(ایران)سپروائز کرینگے جبکہ شہزاد اختر ان کی معاونت کرینگے۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سپورٹس کیلنڈر آف ایونٹ کا بھی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال سارک ممالک کے کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دینگے۔

اس ٹورنامنٹ کا افتتاح سنیٹر فرحت اللہ بابر 13دسمبر کو کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یا آصفہ بھتو زرداری کی شرکت متوقع ہے۔سنیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی بنیاد رکھنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔شہید بی بی کے نام ایسے ایونٹ کروانا احسن اقدام ہے۔فضل سبحان نے بھی بہت ساتھ دیا اور اس کو بین الاقوامی سطح پر لے آئے۔

بال پکرز کوکھلاڑیوں کی صف میں کھرا کرنا احسن اقدام ہے،یہ مستقبل کے اچھے کھلاڑی ثابت ہونگے۔پلوشہ خان نے کہا کہ ایسے ماحول میں جب حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے نوجوانوں کو موت کا ایندھن بنانے چلی ہے،ایسے وقت میں نوجوانوں کو اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنااچھا عمل ہے،آئندہ سے یہ ایونٹ پھر بین الاقوامی ایونٹ بنے گا،کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے پروسی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ تاج حیدر اور فضل سبحان کو جاتا ہے۔وفاقی حکومت اس ایونٹ کو سپورٹ نہیں کر رہی۔اکیڈمی کے قیام کا ا?ئیڈیا نہایت شاندار ہے۔فضل سبحان نے سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔