آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا کم وزن روٹی کی فروخت پر تندوروں/ ہوٹلز کیخلاف کریک ڈاؤن، چھ تندور ،تین ہوٹلز سیل

بدھ 8 دسمبر 2021 20:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا کم وزن روٹی کی فروخت پر تندوروں/ ہوٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن، چھے تندور اور تین ہوٹلز سیل، متعدد پر بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔گزشتہ روز ٹیم فوڈ اتھارٹی نے راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی نگرانی میں دارالحکومت کے مختلف بازاروں میں قائم ہوٹلز/ تندوروں کا معائینہ کیا۔

دوران معائینہ متعدد جگہوں پر روٹی کا وزن کم اور معیار ناقص پایا گیا جس پر چھے تندور اور تین ہوٹل سیل کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

حفظان صحت کے اصولوں کے مغائر اشیاء خورونوش کی تیاری پر متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ کم وزن روٹی کی فروخت کے حوالہ سے شہریوں کو شکایات رہتی تھیں جن کا ازالہ کر دیا گیا جس پر عوام نے مسرت کا اظہار کیا۔ فوڈ اتھارٹی نے اس حوالہ سے باقاعدگی سے کاروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راشد قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری ،مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :