یاسمین راشدکی سابقہ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس میں شرکت

پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر سے بہت کچھ سیکھا،اللہ پاک پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکے درجات بلندفرمائے‘وزیر صحت کا تعزیتی اجلا س سے خطاب

بدھ 8 دسمبر 2021 22:11

یاسمین راشدکی سابقہ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سابقہ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعود گوندل،پروفیسرمحمودعلی ملک،پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار، پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان، پروفیسر ڈاکٹر اعجازحسین،پروفیسرڈاکٹربلقیس شبیر،ڈاکٹرفیاض احمدرانجھا،پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع،پروفیسرمحمدسعید،پروفیسرعظمی حسین، پروفیسر ابراراشرف، پروفیسراحسن نعمان ودیگرفیکلٹی ممبران سمیت طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں مرحومہ پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکو بہترین خدمات پرخراج تحسین پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹرمحمودشوکت،پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،پروفیسرڈاکٹرشاہینہ ودیگرفیکلٹی ممبران نے خیالات کا اظہارکیا۔تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعابھی کی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکے ساتھ بہت دیرینہ تعلق تھا۔

اللہ پاک پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکے درجات بلندفرمائے۔پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر سے بہت کچھ سیکھا۔ہمیشہ پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر جیسابننے کی کوشش کی۔پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترسے خوداعتمادی سیکھی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرفحرالنساء اخترنے خدمت انسانیت کرکے بہت نیکیاں سمیٹیں ہیں۔آج پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء نہیں بلکہ روحانی ماں کا انتقال ہواہے۔

پروفیسرعائشہ کی خوش نصیبی ہے کہ پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر ان کی والدہ تھیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اللہ پاک مرحومہ کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا کرے۔اللہ پاک ہم سب کو پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر کے نقش قدم پرچل کرخدمت انسانیت کی توفیق عطا کرے۔صوبائی وزیرصحت نے پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکی خدمات کو سلام پیش کیا۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اخترکی گراں قدرخدمات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پروفیسرڈاکٹرفخرالنساء اختر اپنی ذات میں ایک ادارہ کی حیثیت رکھتی تھیں۔