پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 80 ارب روپے کا اضافہ، حجم 640 ارب روپے ہوگیا

بدھ 8 دسمبر 2021 22:58

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 80 ارب روپے کا اضافہ، حجم 640 ارب روپے ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پنجاب حکومت نے صوبے کی سطح پر ترقیاتی بجٹ میں 80 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے سے بڑھ کر 640 ارب روپے ہوگیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اضافی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 80 ارب روپے پنجاب حکومت کو جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بجٹ پنجاب کی 150 سے زائد ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :