بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی ویڈیوز وائرل

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو ریاست تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہوگئی جن کے حوالے سے صاریفن دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس میں بپن راوت اور دیگر اہلکار سوار تھے اور اس میں فضا ہی میں آگ لگ چکی تھی تاہم اس حوالے سیاب تک بھارتی فضائیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی کہ حادثے کی وجہ کیا ہے اور آیا ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی یا کسی اور تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرا۔

بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا