Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:07

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

(جاری ہے)

سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو خصوصی خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 2022 سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو رپورٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہوگی،ہر وزارت، ڈویڑن کو ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو رپورٹ کرنا ہوگا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو افسران کی سالانہ جائزہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :