ہماری نانیاں، دادیاں ’’دیساں دا راجا‘‘ گانا گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

لیڈر، لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑتا ہے، اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے: مریم نواز کے شوہر کی میڈیا سے گفتگو

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 8 دسمبر 2021 21:23

ہماری نانیاں، دادیاں ’’دیساں دا راجا‘‘ گانا گاتی تھیں، مریم نے گایا ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) ہماری نانیاں، دادیاں ’’دیساں دا راجا‘‘ گانا گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ لیڈر، لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑتا ہے، اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی اہلیہ کے دفاع میں کہا ہے کہ ہماری نانیاں اور دادیاں دیساں دا راجا میرے بابل دا پیارا گانا گاتی تھیں، وہ گانا کسی کو یاد نہیں جبکہ مریم نواز کا گانا سب کو یاد آ رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے سوال کیا کہ مریم نواز شریف نے اپنے بیٹے کی شادی پر بہت خوبصورت آواز میں گانا گایا، ان کے ماموں حمزہ شہبز نے بھی گانا گایا تو آپ نے اس متعلق کیا تیاری کر رکھی ہے؟ تو صحافی کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری نانیاں، دادیاں ’’دیساں دا راجا‘‘ گانا گاتی تھیں، مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لیڈر، لیڈر ہوتا ہے، لیڈر گانے بھی گاتا ہے، ترانے بھی پڑتا ہے، اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے۔ انہوں نے اپنی مرحومہ ساس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا کلثوم نواز تھیں جنہوں نے مریم نواز جیسی بیٹی کو جنم دیا اور کیا نواز شریف ہیں جنہوں ایسی بیٹی پیدا کی۔ میڈیا نمائندوں نے جب کیپٹن (ر) صفدر سے گانے کی فرمائش کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ہی گانے کی پریکٹس کی ہوئی ہے اور وہ ہے ’ووٹ کو عزت دو‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی مارے، ہمارے گھرتو سکون ہے، مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا گیا وہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہوں گے، شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔