فیصل آباد ،کانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بے لباس کی جانے والی متاثرہ خواتین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

تفتیش میں واضح ہوگا کہ خواتین کے کپڑے کیسے پھٹے ،خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی، ڈی پی او

بدھ 8 دسمبر 2021 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) فیصل آباد میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر بے لباس کی جانے والی متاثرہ خواتین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے بتایا کہ انہوں نے کپڑے خود نہیں اٴْتارے، ملزمان نے بے لباس کیا، دکان میں ہمارے کپڑے پھاڑے اور باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ہم انہیں پہچانتے ہیں ،انہیں عدالت میں بھی شناخت کریں گے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہم دو گھنٹے چنگل میں پھنسے رہے، کوئی بچانے نہیں آیا، سب تماشا دیکھتے رہے۔دوسری متاثرہ خاتون ناصرہ نے بتایا کہ یہ ہمیں برہنہ حالت میں 2 گھنٹے تک سڑک پر مارتے رہے۔دوسری جانب آر پی او فیصل آباد عمران محمود کا کہنا ہے کہ تفتیش میں واضح ہوگا کہ خواتین کے کپڑے کیسے پھٹے جبکہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :