23 مارچ کو فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ بھی ہوگی، احسن اقبال کا شیخ رشید کو جواب

بدھ 8 دسمبر 2021 22:40

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مہنگائی مارچ کی تاریخ بدلنے کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

مٹیاری میں ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے 23 مارچ کو کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا ملک کو آزاد اور شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔