امریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا کا بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

بدھ 8 دسمبر 2021 22:40

لندن/سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) مریکا کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمائی بیجنگ اولمپکس کا موثر بائیکاٹ کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی برطانوی وزیر یا آفیشل سرمائی بیجنگ اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کا ملک چین میں ہونے والے اولمپکس کا مکلمل بائیکاٹ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :