فرانس،جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہیمیں گرفتار سعودی شہری رہا

بدھ 8 دسمبر 2021 22:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) فرانس کے حکام نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شہبے میں ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہری کی گرفتاری کو غلطی قرار دے کر ان کو رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہری کی گرفتاری غلطی ثابت ہونے پر رہا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پاسپورٹ کے اسکینگ پر یہ معلومات سامنے آئی تھی کہ ترکی نے اس نام سے وارنٹ جاری کر رکھا ہے تاہم مزید تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وارنٹ ان پر اپلائی نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ گرفتار شخص کی تفصیلی چیکنگ سے ظاہر ہوا کہ ترک حکومت کے وارنٹ ان سے متعلق نہیں ہیں اور انہیں رہا کردیا گیا۔