سعودی تداول گروپ کاالریاض اسٹاک مارکیٹ میں اندراجی قیمت سی10فی صد زیادہ سے آغاز

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:23

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (بورس)کیمالک اور آپریٹرسعودی تداول گروپ کے حصص نے الریاض اسٹاک مارکیٹ میں اپنی اندراجی قیمت سے قریبا 10 فی صد سے بھی زیادہ پرآغازکیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق تداول کے حصص کی قیمت گذشتہ ہفتے رینج میں سب سے اوپر105 ریال( (27.99 ڈالرفی حصص تھی۔ 1154ریال پر اس کے کاروبار کا آغاز ہوا تھا۔ دوپہر کے وقت یہ 11760 ریال میں کاروبارکررہا تھا۔سعودی تداول گروپ نے ابتدائی عوامی پیش کش (آئی پی او)کے ذریعے 3.78 ارب ریال( (1.01 ارب ڈالراکٹھے کیے ہیں اور اس کے حصص داران کی تعداد 121 گنا زیادہ رہی ہے۔