سعودی ولی عہد کا ایکسپو 2020 کا دورہ،حاکم دبئی نے استقبال کیا

سعودی ولی عہد کا دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ضمن میں تھا،رپورٹ

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:23

سعودی ولی عہد کا ایکسپو 2020 کا دورہ،حاکم دبئی نے استقبال کیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دبئی میں ایکسپو نمائش کا دورہ کیاہے ۔ وہاں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بن سلمان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کا دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے ضمن میں تھا۔ بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔شیخ محمد نے بن سلمان کے دبئی ایکسپو کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ایکسپو 2020 میں امارات اور سعودی عرب کے پویلینوں کا دورہ کریں گے۔