سعودی ولی عہد کا دورہ خطے میں تعلقات کی مضبوطی کا باعث ہو گا، امیر قطر

سعودی عرب کے ساتھ بھائی چارے، تعاون پر مبنی تعلقات مشترکہ مستقبل کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں،بیان

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:23

سعودی ولی عہد کا دورہ خطے میں تعلقات کی مضبوطی کا باعث ہو گا، امیر قطر
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا دورہ خطے کے حالات کی روشنی میں مضبوط تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ تمیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھائی چارے اور تعاون پر مبنی تعلقات مشترکہ مستقبل کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔الشیخ تمیم نے کہا کہ ہم نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ خطے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔