ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک جنرل بپن راوت کی آخری رسومات آج ادا ہونگی

ْجنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی میت ملٹری جہاز سے نئی دہلی لائی جائیں گی، بھارتی میڈیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:23

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک جنرل بپن راوت کی آخری رسومات آج ادا ہونگی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں ہلاک بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات آج(جمعہ) ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی میت ملٹری جہاز سے نئی دہلی لائی جائیں گی، بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی زندگی کا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا، 6 سال قبل یعنی 2015 میں بھی جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، وہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل تھے۔

متعلقہ عنوان :